ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کورونا کی دوسری لہر پر محکمہ صحت عامہ ہائی الرٹ : مرڈیشور میں چک پوسٹ کا قیام

بھٹکل میں کورونا کی دوسری لہر پر محکمہ صحت عامہ ہائی الرٹ : مرڈیشور میں چک پوسٹ کا قیام

Fri, 19 Mar 2021 18:03:39    S.O. News Service

بھٹکل:19؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)ریاست میں کورونا کی دوسری لہر رفتار پکڑتی دیکھ کر بھٹکل میں بھی محکمہ صحت عامہ نے کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

سیاحتی مرکز مرڈیشور کو آنے والے سیاحوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔  مرڈیشور کے باب الداخلہ پر محکمہ صحت عامہ اور روینیو کی طرف سے چک پوسٹ کا قیام کیاگیا ہے۔ کیرلااور مہاراشٹرا سے آنے والے سیاحوں کو کورونا نگیٹیو رپورٹ دکھانا لازمی ہے۔ اگر رپورٹ نہیں ہے تو کورونا ٹسٹ کےذریعے جانچ کرنےکی سختی کے ساتھ ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کیرلا اور مہاراشٹر سے آکر لاڈج وغیرہ میں قیام کرنےوالوں کی معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔ صحت عامہ کے فسران نےکورونا کی روک تھام کے لئے عوام سے لازماً ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق مرڈیشور مندر انتظامیہ بغیر ماسک والے بھگتوں کو مندر میں داخلہ نہ دینے پر غور کررہی ہے۔

بھٹکل میں تین کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو:ریاست بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ بھٹکل میں بھی تین لوگوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ دبئی سے لوٹنے والے عثمان نگر کی 23سالہ لڑکی ، دبئی جانے کی تیاری میں رہنے والے 47سالہ شخص اور منگلورو کے طلبا ہاسٹل میں رہتے ہوئے پڑھائی جاری رکھے کوپا گرام پنچایت حدود کی ایک لڑکی کی رپورٹ پوزیٹیو ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔ ان تینوں کو ہوم کوارنٹائن میں رکھاگیا ہے۔ پرائمری رابطہ کے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔ بیرونی ممالک سے آئے ہوئے  مزید دو افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ صحت عامہ کے افسران نے بتایا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہےہیں۔ 


Share: